اللہ کی سب سے سخت جان مخلوق کون سی ہے

زمین میں تباہی پھیلی تو صرف ۤبی ۤبی ریچھ ہی زندہ رہیں گے


برطانوی یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی قدرتی ۤفت کی صورت میں زمین میں تباہی پھیلی تو صرف ۤبی ریچھ ہی وہ جاندار ہے جو زندہ رہے گی۔ 

رکیے رکیے سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیجیے کہ “آبی ریچھ” دنیا میں پائے جانے والے ریچھوں کی کوئی قسم نہیں بلکہ یہ ایسے ننھے منے جاندار ہیں جسے طاقتور ترین خرد بینوں کی صورت میں ہی دیکھا جاسکتے ہیں۔ 

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ٹارڈی گریڈ کہلانے والے یہ خرد بینی جاندار پانی اور غذا کے بغیر 30 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ یہ 150 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہے۔ تاب کاری کی انتہای بلند سطح بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور تو اور اسے زندہ رہنے کے لیے آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ اس لیے یہ خلا میں بھی زندہ رہتا ہے۔

آبی ریچھوں کی منفرد حیاتی خصوصیات کے پیش نظر ان کی ہلاکت اس وقت ممکن ہے جب سارے کے سارے سمندر کسی تباہی کے دوران ابلتے ہوئے بھاپ میں تبدیل ہوجائیں اور جن معلوم سیاروں سے ٹکراؤ کے نتیجے میں سمندر بھاپ بن سکتے ہیں ان کا زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ان آبی ریچھوں کی موت کی ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ ہے کہ سورج پھٹ جائے اور اس کے نتیجے میں نظام شمسی تباہ ہوجائے گا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!