اسلام آباد میں گھر کی نالی سے خون بہنے لگا

دو عورتیں اور ایک مرد کیوں قتل ہوا

اسلام آبادکے تھانہ ترنول کی حدودسنگجانی میں  پانچ یوم قبل  کرایہ کامکان لیکررہنے والے ٹرک ڈرائیور اور دوخواتین کو تیز دھارآلے سے نہایت بیدردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ ٹرک ڈرائیور سعیداللہ اپنے دوست ابراہیم کے ساتھ بونیر سے یکم اگست جو سنگجانی منتقل ہواتھا، جہاں پر انہوں نے کرایہ کا مکان لیا اور رہنے لگے۔ 
پیر کی صبح مالک مکان نے پولیس کو بتایاکہ جو گھر اس نے کرایہ پر دیا تھااس کی نالی میں سے خون بہہ رہاہے جس پر پولیس  نے گھر کے اندر جاکر دیکھا تو ٹرک ڈرائیور سعیداللہ اور دو نامعلوم خواتین کی لاشیں پڑی تھیں، تینوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا تھا۔ 

ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر سید سجاد حیدر بخاری نے بتایا ہے کہ مقتول کا دوست ابراہیم وقوعہ کے بعد سے اپنے بچوں سمیت فرار ہوچکا ہے، پولیس کی ابتدائی تفتیش میں قاتل ابراہیم ہی ہوسکتا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!