میتھی بطور دوا بھی انتہائی موثر

میتھی ایک کثیر الاستعمال سبزی ہے

میتھی ایک کثیر الاستعمال سبزی ہے جس کے پتے اوربیج بطور دوا بھی انتہائی موثر ہے۔ 

چہرے کے داغ دھبے:  

Image result for pimples

میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دورکرنے کیلئے اکثر اوبٹنوں میں استعما ل کیے جاتے ہیں۔

گرتے بال روکے: 

Image result for hair fall

میتھی کے بیجوں  کو پانی میں  پیس کر ہفتے میں  کم از کم دو بار ایک گھنٹہ تک سر پر لگا کر دھونے سے بال لمبے اورگرنا بندہوجاتے ہیں۔

ہاضمہ بہتر بنائے:

Image result for abdominal pain

یہ پیٹ کے چھوٹے کیڑوں  چنونوں  کو مارتی ہے، ہاضمہ درست کرتی ہے، بلغمی مجاز والوں  کیلئے بہت مفید ہے،آنتوں  کی کمزوری سے اگر دائمی قبض ہوتو میتھی کو سفوف گڑ ملا کر صبح شا م 5 گرام پانی کے ساتھ کھانے سے نہ صرف دائمی قبض دور ہوگی بلکہ جگر کو بھی طاقت ملے گی۔ 

شوگر کنٹرول کرے:

Diabetes Symptom - Yoga Control and Cure Diabetes
میتھی شوگر اور گھٹیا میں  بہت مفید ہے اس کیلئے میتھی کے تازہ پتے 10گرام پانی میں  پیس کر نہار منہ استعمال کریں ،ڈیابیطس کے علا ج میں  میتھی کو انتہائی موثر پایاگیا ہے میتھی کے بیج روزا نہ 20 گرام  پیس کر کھا نے سے صرف 10دن کے اندر ہی پیشاب اورخون میں  شکر کی مقدار کم ہوجاتی ہے

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!