بھارت میں ہندوؤں نے نامکمل بچے کو بھگوان بنادیا

بھارت میں بھگوان شیو کی پیدائش

माथे पर जूड़ा बंधे बच्चे ने ल‍िया जन्म, लोगों ने माना भगवान श‍िव का अवतार


بھارتی شہر کان پور میں ایک عورت کے ہاں جنم لینے والے نامکمل بچے کو لوگوں نے ہندوؤں کے بھگوان شیو کا اوتار قرار دے کر پوجا شروع کردی۔

माथे पर जूड़ा बंधे बच्चे ने ल‍िया जन्म, लोगों ने माना भगवान श‍िव का अवतार


بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کے علاقے دیویدی نگر کے رہائشی سریش چندر وشواکرما کی بہو نے ایک بیٹے کو جنم دیا جو 10 منٹ زندہ رہنے کے بعد مر گیا۔



بچے کے باپ روی چندر نے بتایا کہ اس کی بیوی آرتھی نے اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا، بچے کو دیکھ کر اس کی ماں تو سکتے میں آگئی اور بچہ بھی پیدائش کے 10 منٹ بعد ہی مر گیا۔ بچے کا دھڑ لڑکے جیسا تھا، سر پر بال بندھی ہوئی چُٹیا کی طرح الجھے ہوئے تھے جب کہ اس کی آنکھیں بڑی بڑی اور باہر کو نکلی ہوئی تھیں۔


माथे पर जूड़ा बंधे बच्चे ने ल‍िया जन्म, लोगों ने माना भगवान श‍िव का अवतार

بچے کی پیدائش کی خبر علاقے بھر میں پھیل گئی اور توہم پرست ہندوؤں نے اسے بھگوان شیو کا اوتار قرار دے کر پوجا شروع کردی، کوئی ڈھول اور نقاروں کے ساتھ بھجن گانے لگا تو کوئی پھولوں کے ہار لاکر اس پر چڑھانے لگا، اس موقع پر دور دور سے آئےلوگوں نے ہزاروں روپے کا چڑھاوا بھی دیا۔


माथे पर जूड़ा बंधे बच्चे ने ल‍िया जन्म, लोगों ने माना भगवान श‍िव का अवतार

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!