نوکیا کا اب تک کا سب سے بہترین اینڈروئیڈ موبائل فون،

نوکیا 8

بھارت سمیت جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے کئی خلیجی ممالک کی مارکیٹ میں نوکیا 8 فروخت کے لیے پیش کیا جانے والا ہے۔ یہ موبائل نوکیا کے اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز میں سب سے بہترین سمجھا جارہا ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل میموری کے حامل اس موبائل میں اور بھی بہت کچھ ایسا ہے جو اسے سب سے بہترین نوکیا اسمارٹ فون بناتا ہے۔

ظاہری خصوصیات:


4GB रैम वाला Nokia 8 लॉन्च, इसमें एक साथ काम करेंगे रियर-फ्रंट कैमरा

5.3 انچ کی اسکرین والے نوکیا 8 کا ڈسپلے ریزلووشن 2ہزار میگا پکسل ہے۔ اسکرین کی حفاظت کے لیے کورنگ گوریلا گلاس 5 لگایا گیا ہے۔ فون کی انٹرنل میموری 64 جی بی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس میں 250 جی بی تک کا میموری کارڈ لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سیکیورٹی کے لیے فنگر پرنٹ اسکنر بھی شامل ہے۔

 

جلدی چارجنگ:


4GB रैम वाला Nokia 8 लॉन्च, इसमें एक साथ काम करेंगे रियर-फ्रंट कैमरा

نوکیا 8 میں 3090 میفا ہرٹس کی بیٹری دی گئی ہے جو کہ جلد چارجنگ کو یقینی بناتی ہے۔


بہترین فرنٹ اور بیک کیمرے:


4GB रैम वाला Nokia 8 लॉन्च, इसमें एक साथ काम करेंगे रियर-फ्रंट कैमरा

نوکیا 8 میں 13 میگا پکسل کے دوئیل ریئر کیمرے دیے گئے ہیں ۔ تصویر کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے اس میں لیزر فوکس کے ساتھ ہی ڈویل ٹون ایل ای ڈی فلیش بھی دیا گیا ہے۔



کارل زائس لینس اور بوتھیج:


4GB रैम वाला Nokia 8 लॉन्च, इसमें एक साथ काम करेंगे रियर-फ्रंट कैमरा

نوکیا 8 کے فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں میں کارل زائس لینس کا استعمال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس میں بوتھیج  ٹییکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے آپ اسمارٹ فون کے فرنٹ اور رئیر کیمروں کو ایک ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ کو فیس بک یا ٹوئٹر پر لائیو ہوتے وقت دونوں کیمروں کے ذریعے ایک ساتھ ہائی ڈیفی نیشن یعنی ایچ ڈی وڈیو اسٹریمنگ ملے گی۔



Ozo آڈیو کوالٹی کا یوز:


4GB रैम वाला Nokia 8 लॉन्च, इसमें एक साथ काम करेंगे रियर-फ्रंट कैमरा

حقیقی معنوں میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لیے فون میں Ozo آڈیو ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، فون پر ہیڈ سیٹ پر آپ کو ملے گی 360 آڈیو کوالٹی لیکن اسے کسی تیسری پارٹی کی ایپ پر استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔


قیمت: 

4GB रैम वाला Nokia 8 लॉन्च, इसमें एक साथ काम करेंगे रियर-फ्रंट कैमरा


نوکیا کمپنی نے اس اسمارٹ فون کی قیمت 599 یورو رکھی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں کم و بیش 75 ہزار روپے  بنتے ہیں۔  

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!