بچے دل کے اچھے

ہنستے مسکراتے بچے چند حیرت انگیز حقائق رکھتے ہیں

قدرت کا انمول تحفہ،بچے اپنی معصومیت سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔ خاص طور پہ نومولود بچے کی آمد سے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

یہ ہنستے مسکراتے بچے چند حیرت انگیز حقائق رکھتے ہیں جن کا بیان درج ذیل ہے۔

تیرنے کی صلاحیت :

اس بات سے اکثر لوگ نا واقف ہیں کہ بچے پیدائشی طور پر تیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سانس بھی روک سکتے ہیں۔ مگر جلد یہ صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔

ذائقے کی پہچان :

ننھے بچوں کی زبان ہی ذائقے نہیں پہچانتی بلکہ ان کے منہ کے مختلف حصے مثلاً تالو، پیچھے کا حصہ اور کنارے بھی ذائقوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔اس لیے وہ ہر قسم کا ذائقہ فوراً پہچان جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نومولود بچوں میں ذائقے پہچاننے کی قوت بڑوں سے تین گنا زیادہ ہوتی ہے۔

 سیاہ اور سفید رنگ :

چھوٹے بچے کوررنگی(color blind) ہوتے ہیں اور انہیں تمام اشیا سیاہ اور سفید دکھتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی آنکھوں کے ریٹینا میں موجود اعصابی خلیات اور دماغی حصہ جو دیکھنے کی صلاحیت کنٹرول کرتا ہے، مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے۔

 آنسو کے غدود :

ننھے بچے آنسو پیدا کرنے والی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ابتداً وہ آنسو صرف آنکھوں کی حفاظت اور نمی برقرار رکھنے کے لیے بہاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ آنسو پیدا کرنے والے غدود جنم لیتے ہیں ۔ یہ عمل تب ہوتا ہے جب بچے کی عمر ایک سے تین ماہ کے درمیان ہو جائے ۔

 صرف ایک پیالہ خون :

جی ہاں ایسے نومولود بچے جن کا وزن 2.3 کلوگرام سے لے کر 3.6 کلوگرام کے درمیان ہو، ان کے جسم میں تقریباً ایک پیالے جتنا خون موجود ہوتا ہے

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!