سنی لیون ماں بن گئی

سنی لیون ماں بن گئی

سنی لیون اور ان کے شوہر نے ایک بچی کو گود لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون اور ان کے شوہر نے ایک بچی کو گود لے لیا ہے اور اس کی ان کی جانب سے تصدیق بھی کردی گئی ہے۔ سنی نے اپنی بچی کا نام نشا رکھا ہے۔ 

سنی لین نے اس بات کا انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا خاندان پھلے پھولے اور اس کے دو ہی راستے تھے ۔ یا تو ہم بچہ گود کے لیں یا پھر عامر خان، شاہ رخ اور کرن جوہر کی طرح کسی دوسری عورت کی کوکھ کے ذریعے اپنا بچہ پیدا کریں، ہم نے پہلا راستہ اختیار کیا۔ 

سنی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ نشا کی تصویر دیکھی تو وہ بہت جذباتی ہوگئیں۔ لوگوں کو یہ سب محسوس اور اس کی تیاری میں 9 ماہ لگےئ ہیں لیکن انہوں نے سب کچھ چند ہفتوں میں ہی کرلیا۔ ہماری زندگی بہتالگ ہے، ہمارے پاس 9 مہینے نہیں ہیں۔ 

سنی اور ان کے شوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک یتیم خانے کو بچی گود لینے کی درخواست 2 برس پہلے دی تھی۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہم نے نشا کو نہیں بلکہ نشا نے ہمیں چنا ہے۔ انہوں نے کبھی یہ نہیں سچا تھا کہ وہ بچی گود لیں گے لیکن انہیں یتیم خانے کا دورہ کرنے کے بعد اس کا خیال آیا