سلمان خان بالی ووڈ کے’’گاڈفادر‘‘

سلمان خان  بالی ووڈ کے’’گاڈفادر‘‘


Image result for salman khan

یہ اگست 1988 کی بات ہے جب سلمان خان کی پہلی فلم،بیوی ہو تو ایسی ریلیز ہوئی۔گویا سلمان کو بالی وڈ میں زندگی بتاتے اگلے سال تیس برس ہو جائیں گے۔اس دوران وہ کئی نوآموز فلمی ستاروں کے نہ صرف ’گاڈفادر‘ بن گئے بلکہ کچھ ایسے نام بھی فلم کے افق پر چمکانے میں کامیاب رہے جن کا پہلے دنیائے فلم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ نہ ان کا کوئی رشتے دار فلمی دنیا سے جڑا تھا نہ ماں، باپ اور نہ بہن، بھائی۔


2000 سے سلمان نوجوان لڑکے لڑکیوں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے لگے۔ جلد ہی وہ بہت سے فنکاروں کے سرپرست بن گئے۔ ان میں سورج پنچولی، زرین خان، ارجن کپور، ڈیزی شاہ اور سوناکشی سنہا جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ بہت سے نوآموزوں نے دبنگ ہیرو کی بدولت شہرت پائی۔ سلمان نے اپنے ہاتھوں سے تراش کر اداکار، اداکارائیں اور میوزک کمپوزر بالی وڈ کو دئیے۔ وہ بہت سے نئے لوگوں کو آگے لائے اور کئی فنکاروں کے کیرئیر کو سہارا دیا۔ان میں بعض نئے چہروں کا تعارف درج ذیل ہے۔

ارجن کپور:

Image result for arjun kapoor

اس عمدہ اداکار کو یش راج کی فلم ’عشق زادے‘ سے بطور فنکار سامنے آنے کا موقع مل گیا تھا، لیکن یہ سلمان خان ہی تھے جنہوں نے ارجن کو ناصرف اداکاری کی تربیت دی بلکہ انڈسٹری کے موجودہ تقاضوں کے مطابق انہیں ’فٹ‘ بھی بنایا۔

سوناکشی سنہا:

Image result for sonakshi sinha

شترو گھن سنہا کی یہ بیٹی خود اس بات کی متمنی تھی کہ سلمان خان ہی اسے فلم انڈسٹری میں متعارف کرائیں۔ سوناکشی اپنی پہلی فلم ’دبنگ‘ کے ریلیز ہونے سے بھی کئی سال پہلے سے سلمان خان کو جانتی تھی۔سلمان نے اس جان پہچان کا حق ادا کیا اور ’دبنگ‘ کے ذریعے سوناکشی کو فلم انڈسٹری میں آسانی کے ساتھ آنے کا موقع مل گیا۔ آج کون ہے جو سوناکشی کو نہیں جانتا۔سوناکشی بھی سلمان کو اپنا محسن تسلیم کرتی اور انہیں قدر و منزلت کی نظر سے دیکھتی ہے۔

سورج پنچولی :

Image result for sooraj pancholi

یہ ادیتا پنچولی کا صاحبزادہ ہے ۔سلمان خان کی پروڈکشن وینچر ’ہیرو‘ کے ذریعے متعارف ہوا۔ فلم نے باکس آفس پر اوسط سطح کا ہی کاروبار کیا لیکن سورج اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اس سے بہتر انداز میں متعارف ہونے کا وہ سپنے میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا۔

اتھیا شیٹھی :

Image result for athiya shetty

یہ سنیل شیٹھی کی بیٹی ہے۔ اسے بھی سلمان خان فلمز کی پروڈکشن ’ہیرو‘ کے ذریعے متعارف ہونے کا موقع ملا۔ سنیل اور سلمان میں کافی گہری دوستی ہے۔ اتھیا نے اپنی پہلی فلم میں کارکردگی سے یہ ثابت کیا کہ وہ باصلاحیت ادکارہ ہے۔اتھیاکے پاس اس وقت کئی فلمیں ہیں۔

ڈیزی شاہ :

Image result for daisy shah 2013

اس کو سلمان نے فلم ’جے ہو‘ میں تعارف کرایا ۔ وہ خان فیملی سے قریبی تعلقات رکھتی ہے۔ شاہ کو سلمان کی کئی فیملی تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے۔ ڈیزی شاہ بھی ’ہیٹ اسٹوری تھری‘ سے کامیابی کے سفر کا آغاز کر چکی ۔

زرین خان :

Image result for zareen khan

یہ کترینا کیف سے ملتی جلتی شکل کی مالک ہے۔ زرین کو سلمان خان کی فلم ’ویر‘ سے متعارف ہونے کا موقع ملا۔ پھر ایک اور ہٹ فلم ’ہیٹ اسٹوری تھری‘ سے بھی اس نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کی۔